خیبرپختونخوا پولیس میں ترقیاں ،نوٹیفیکیشن جاری

خیبرپختونخوا پولیس میں خدمات انجام دینے والے 58 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کی پوسٹ پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترقیاب ہونے والے ملازمین کا نوٹیفیکیشن باقاعدہ جاری کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پی ذوالفقار حمید نے کہا ہےکہ محکمہ پولیس کے تمام ملازمین، چاہے وہ وردی میں ہوں یا بغیر وردی، ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے جائز مسائل کا حل ان کی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود، ترقی کے مواقع اور پیشہ ورانہ عزت و وقار ہی ایک مضبوط اور مؤثر پولیس فورس کی ضمانت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تمام سرکاری سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے آئی جی پی نے ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز عباس احسن کو خصوصی ہدایات دی تھیں، جن کی کاوشوں کے نتیجے میں چند ہفتوں میں 58 اہلکاروں کی ترقی ممکن ہوئی۔

آئی جی پی نے اس اقدام کو ملازمین کے مورال اور پیشہ ورانہ کارکردگی میں اضافے کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔

ترقیاب ہونے والے ملازمین نے آئی جی پی اور اعلیٰ پولیس قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو حوصلہ افزاء قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی پولیس ویلفیئر کے تحت ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

ترقیاب ہونے والے ملازمین میں گل سید، امداد حسین شاہ، سردار علی، شیرین بادشاہ، ارشد، سیف اللہ خان، محمد شاہد، رب نواز خان، محمد اشفاق، محمد اجمل، گل اکبر خان، مہراب حیات، تحسین اللہ خان، سید غلام، محمد ارشد، جاوید اقبال، محمد الطاف قریشی، تصویر جان، محمد ابراہیم شاہ، اسرار علی، اکرام اللہ خان، سرفراز خان، فیصل قمر، رفاقت علی، محمد افضل، فدا محمد، محمد عابد، محمد عمران، فلک ناز خان، حقیق الاسلام، کشور علی، فقیر محمد، محمد فہیم اللہ، غفران الدین، حسن محمود، معین نواز، ہدایت اللہ، فیاض علی، سید شاہ فیصل، اشفاق جان، ابرار علی، جاوید اقبال، محمد ندیم، زاہدنذیر، محمد ضیاءالحق، اسد اللہ، جہانزیب، محمد ریاض، اعجاز احمد، یاسر اقبال، محمد ارشاد خان، مراد علی، محمد ریحان، رجب علی اور گلاب شہزادہ شامل ہیں۔

Scroll to Top