وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی نام نہاد لبرلز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا منافقانہ چہرہ اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جب بھارتی نام نہاد لبرلز کو حقائق اور مضبوط دلائل کے ساتھ جواب دیا جاتا ہے تو ان کے پاس شور و غوغا کے سوا کچھ نہیں رہتا۔
ان کے مطابق یہ معذرت خواہ لبرلز ہندوتوا کے زیرِ اثر بھارت میں اپنے وجود کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسے نام نہاد لبرلز کی صورتحال یہ ہے کہ لوگ انہیں کرائے پر رہائش دینے تک کو تیار نہیں۔
Apologetic liberals, trying to justify their existence in Hindutva ruled India, where people are not even ready to give them rental accommodation. pic.twitter.com/tjPN9QWgsb
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 20, 2025





