اپوزیشن اتحاد کی قومی کانفرنس پر کتنا خرچہ آیا؟ پختون ڈیجیٹل نے تفصیلات حاصل کر لیں

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دو روزہ قومی کانفرنس پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات پختوں ڈیجیٹل نے حاصل کر لی ہیں۔

کانفرنس پر مجموعی طور پر 29 لاکھ 35 ہزار روپے خرچ ہوئے، کانفرنس کے لیے مارکی ٹینٹ پر 4 لاکھ روپے کا خرچہ آیا جبکہ دو دنوں میں شرکاء نے منرل واٹر پر 1 لاکھ پچاس ہزار روپے خرچ کیے۔

کھانے کی مد میں 9 لاکھ 60 ہزار روپے صرف ہوئے اور کیٹرنگ پر 6 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی۔

اس کے علاوہ کانفرنس کے مقام کو گرم رکھنے کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے ہیٹرز لگائے گئے اور جنریٹرز کی خدمات پر 50 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔

کانفرنس کے شرکاء نے کافی پر 1 لاکھ 60 ہزار روپے خرچ کیے اور ٹیبل کرسیوں پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم خرچ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر اطلاعات نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا

راونڈ ٹیبل کرسیوں کے لیے انتظامیہ سے 1 لاکھ روپے وصول کیے گئے جبکہ 75 ہزار روپے کے صوفے بھی منگوائے گئے۔

Scroll to Top