سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملکی اور عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے دام بھی 5 ہزار 315 روپے بڑھ گئے جس کے بعدقیمت 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے تک جا پہنچی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 62 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 400 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Scroll to Top