پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پشاوراسٹیشن میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق آگ ایگزیکٹو ایڈمنسٹریشن اور مینیجر کے دفتر میں لگی جس سے شدید شعلے بلند ہوئے۔
دفتر کا عملہ بروقت کمرے سے باہر نکل آیا اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں : محمودخان اچکزئی تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر برس پڑے
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ الیکٹریکل شارٹ سرکٹ تھی جس سے دفتر کا فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔





