ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انتہائی قابل احترام شخصیت قرار دیدیا، پاک بھارت جنگ رکوانےکا بھی ذکر

فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیف آف ڈیفنس فورسز، چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید خافظ عاصم منیر کو انتہائی قابل احترام شخصیت قرار دیتے ہوئے پاک بھارت جنگ روکنے کا دوبارہ ذکر کیا۔

صدر ٹرمپ نے وزیر جنگ اور وزیر بحری امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا میں اب تک 8 جنگیں روک چکے ہیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ بھی شامل ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تسلیم کیا کہ ان کی مداخلت سے تقریباً 10 ملین لوگوں کی جانیں بچائی گئی ہیں۔

اس موقع پر امریکی صدر نے امریکی بحریہ کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 100 گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے جا رہے ہیں، جس کے ساتھ 15 جدید آبدوزیں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ آبدوز سازی میں امریکا دنیا کے کسی بھی ملک سے 15 سال آگے ہے اور چین یا روس اس میں امریکا کا مقابلہ نہیں کر سکتے، اور یہ آبدوزیں دنیا بھر میں امریکا کے دشمنوں کے لیے خوفزدہ کن ہوں گی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت برقرار رکھنے اور امریکی جہاز سازی صنعت کو بحال کرنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتور ترین بحریہ بنایا جا رہا ہے اور بحریہ کا ہیڈکوارٹر بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ ایک دو سال پہلے جو ہم پر ہنستے تھے، اب وہ ہمارا احترام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے امریکی بحریہ کے لیے جدید ترین جہاز وکٹری اور گولڈن فلیٹ کا اعلان کیا

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں امریکی بحریہ کی طاقت کو مزید بڑھانے کے لیے تاریخ کے سب سے بڑے بحری جہاز “وکٹری” اور جدید گولڈن فلیٹ کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور نیول چیف کے ہمراہ میڈیا سے خطاب کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہے اور بحریہ کو دنیا کی طاقتور ترین بحریہ بنانے کے لیے 15 نئی آبدوزیں اور 3 جدید طیارہ بردار جہاز تیار کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ آبدوز سازی میں امریکہ دنیا کے کسی بھی ملک سے 15 سال آگے ہے اور چین یا روس ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وکٹری نامی جہاز جدید ہتھیاروں جیسے گن، ہائپر سونک میزائل اور لیزر سے لیس ہوگا، اور اس سے امریکی جہاز سازی کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔

بحریہ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ امریکی بحریہ عالمی سطح پر اپنی برتری برقرار رکھے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں گزشتہ سال 3 لاکھ افراد منشیات کے استعمال سے ہلاک ہوئے، اور سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ کو 95 فیصد تک روک دیا گیا ہے۔

منشیات سے بھری کشتیوں کو سمندر میں تباہ کر کے ہر سال تقریباً 25 ہزار جانیں بچائی جاتی ہیں۔

Scroll to Top