کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید

کرک کے علاقے گرگری دامی بانڈہ میں ایک افسوسناک واقعے میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد موبائل میں آگ بھڑک اُٹھی، جس سے صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سیرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

شہید اہلکاروں میں شاہد اقبال، صفدر، عارف، اور محمد ابرار شامل ہیں۔ ڈی پی او کرک سعود نے بتایا کہ شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں کی شناخت کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں، اور دہشت گرد عناصر یا کسی غیر قانونی گروہ کے ملوث ہونے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واقعے نے علاقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کر دیا ہے، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

Scroll to Top