کرک میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تحریک کے 8 دہشت گرد ہلاک

کرک کے علاقے دریش خیل میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک سے تعلق رکھنے والے 8 مسلح دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

ڈی پی او کرک سعود خان کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

ڈی پی او سعود خان نے کہا کہ پولیس اپنے شہید اہلکاروں کے خون کا بدلہ ہر صورت لے گی اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی، انہوں نے واضح کیا کہ قیامِ امن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ڈی پی او کرک کا مزید کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں کے علاقے مماش خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 4گرفتار

علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔

Scroll to Top