پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ ، مختلف کنسورشیمز کی بولیاں جمع

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ میں تین پری کوالیفائیڈ کنسورشیمز نے حصہ لیا۔
کنسورشیم ون، جس میں لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز شامل ہیں، نے پی آئی اے کے لیے 101 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی دی ہے۔
کنسورشیم ٹو، جس میں عارف حبیب گروپ، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکولز اور لیک سٹی ہولڈنگز شامل ہیں، کی جانب سے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دی گئی ہے۔
جبکہ کنسورشیم تھری، ایئر بلیو پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی لگائی گئی ہے۔
چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل میں پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جبکہ 75 فیصد شیئرز بعد میں فروخت کیے جائیں گے۔
محمد علی کے مطابق حکومت کی خواہش ہے کہ پی آئی اے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے، جس سے قومی ائیرلائن کی کارکردگی بہتر ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڈنگ کے بعد سرمایہ کاری اور نجکاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ بڈنگ کے بعد 90 روز کے اندر مزید 25 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا پلان ہے، جبکہ اسی مدت میں جائیدادوں، واجبات، منتقلی اور دیگر امور بھی مکمل کیے جائیں گے۔

Scroll to Top