چیمپئینز ٹرافی: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے چوتھے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ ہدف 47.3 اوورز مین پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 352 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش اوپنر نے آسٹریلیا کیخلاف جارحانہ آغاز کیا تاہم پہلی وکٹ 13 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب فل سالٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بعدازاں جیمی استمھ بھی 15 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ پر بین ڈکٹ اور جو روٹ نے 158 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم جو روٹ 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

جو روٹ کے آوٹ ہونے کے بعد ہیری بروک بھی صرف 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ جوز بٹلر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین دوارشوئس اور ایڈم زمپا نے دو، دو اور گلین میکسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کریں۔

Scroll to Top