نئے صوبے بنانے کا فیصلہ کون کرے گا؟ گورنر خیبر پختونخوا کا اہم بیان سامنے آ گیا

نئے صوبے بنانے کا فیصلہ کون کرے گا؟ گورنر خیبر پختونخوا کا اہم بیان سامنے آ گیا

نئے صوبے بنانے کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ، گورنر خیبر پختونخوا نے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کے لیے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے اور اس عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ فیصلہ شفاف اور جامع ہو۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں، تاہم ان کی سیاسی تشکیل نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کا نئے صوبے کے حوالے سے بیان بھی معنی خیز ہے اور سوال یہ ہے کہ کیا حالات جان بوجھ کر خراب کیے جا رہے ہیں تاکہ نئے صوبے بنائے جا سکیں؟

اس کے علاوہ گورنر نے پی ٹی آئی سے حکومتی مذاکرات کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ یہ وزیراعظم کا بڑا قدم ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ میثاق معیشت پر بھی بات ہو چکی ہے اور اب پی ٹی آئی کو اپنے اندر فیصلہ کرنا ہوگا کہ مذاکرات میں آگے کیا کرنا ہے۔

فیصل کریم نے بتایا کہ مذاکرات کا اختیار اب محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو دے دیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کے اندر مکمل اعتماد انہی قیادت پر ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ نئے امپورٹڈ لیڈرز کی ضرورت نہیں بلکہ موجودہ قیادت کے حوالے سے ہی مذاکرات مکمل کیے جائیں۔

Scroll to Top