لوئر دیر میں سکول کی گاڑی کوحادثہ

دیر لوئر کے علاقے میدان بیشگرام میں نجی سکول کی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دس طلباء زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نجی سکول اسلامیہ فاؤنڈیشن پبلک سکول کی ڈبل کیبن گاڑی کھائی میں گرنے کاواقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 10طلباء زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 دیر لوئر کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ایمبولینسز کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

Scroll to Top