پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنماؤں نے بڑا مطالبہ کردیا

پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنماؤں نے بڑا مطالبہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف سےمطالبہ کیاہے کہ مذاکرات شروع کرنے سے پہلے پارٹی کی سینئر قیادت کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جائے۔

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رکن عمران اسماعیل، فواد چوہدری اور محمود مولوی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ مذاکرات تب کامیاب ہوں گے جب اعتماد سازی کے اقدامات پہلے کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکیخلاف کیس میں نیا موڑ!الیکشن کمیشن سے اہم خبر آگئی

انہوں نے خط میںمطالبہ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو پرول پر رہا کیا جائے تاکہ پی ٹی آئی قیادت مذاکرات میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔

سابق رہنماؤں کے مطابق رہائی سے مذاکراتی عمل میں پی ٹی آئی کی شرکت زیادہ فعال اور نتیجہ خیز ہو گی۔

Scroll to Top