کابل: افغانستان کے عالمی شہرت یافتہ اسپنر کرکٹر راشد خان نے سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی سکیورٹی سے متعلق اہم اور حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
راشد خان نے واضح کیا کہ وہ کابل کی سڑکوں پر عام شہریوں کی طرح آزادانہ طور پر نہیں گھوم سکتے اور اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ان کی ذاتی حفاظت اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔
انٹرویو کے دوران کیون پیٹرسن نے راشد سے سوال کیا کہ کیا وہ کابل کی گلیوں میں بلا روک ٹوک اور آزادانہ گھوم سکتے ہیں، جس پر راشد خان نے صاف الفاظ میں انکار کیا۔
Rashid Khan Uses A Bulletproof Car When Visiting Afghanistan! 😮 pic.twitter.com/53BZkyWunp
— The Switch | Kevin Pietersen (@kptheswitch) December 22, 2025
انہوں نے بتایا کہ انہیں ہمیشہ سکیورٹی اقدامات کے ساتھ رہنا پڑتا ہے اور بلٹ پروف گاڑی ان کے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بن چکی ہے۔
راشد خان کے اس انکشاف سے ظاہر ہوا کہ افغانستان میں موجود عالمی کرکٹرز بھی ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنی حفاظت کو سنجیدہ لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت نے طلبہ بسوں کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا
کیون پیٹرسن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا، تاہم راشد خان کے اندازِ گفتگو سے یہ بات بھی واضح ہوئی کہ وہ اس صورتحال کو معمول کا حصہ سمجھتے ہیں اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ راشد خان افغانستان کے ساتھ ساتھ عالمی کرکٹ میں بھی ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں اور ان کی سکیورٹی کے یہ اقدامات کرکٹ حلقوں اور عوام کے لیے بھی ایک سنجیدہ موضوع بن چکے ہیں۔





