اسٹار فٹبالرلیونل میسی نے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسٹار فٹبالرلیونل میسی نے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا

نٹر میامی کے اسٹار فٹبالر اور ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے کیریئر میں ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین جریدے نے میسی کو اکیسویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار دیا ہے۔

جریدے کی رینکنگ میں لیونل میسی نے نہ صرف اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑا بلکہ این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹام بریڈی سمیت دنیا کے دیگر بڑے اسپورٹس اسٹارز پر بھی سبقت حاصل کی۔

یہ فہرست دنیا کے 25 بااثر ترین ایتھلیٹس پر مشتمل ہے جنہیں ان کی غیر معمولی کامیابیوں، اعزازات اور عالمی اثر و رسوخ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔

فہرست میں این ایف ایل کے سات مرتبہ چیمپئن ٹام بریڈی دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ اولمپکس میں 28 تمغے جیتنے والے کامیاب ترین تیراک مائیکل فیلپس تیسری پوزیشن پر ہیں۔

اس فہرست میں ٹینس اسٹار سرینا ولیمز، دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ اور باسکٹ بال کے سپر اسٹار لیبرون جیمز بھی شامل ہیں۔

حیران کن طور پر فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو فہرست میں دسویں نمبر پر رہے۔

Scroll to Top