سنو ہائیکنگ، رسہ کشی اور سنو مین مقابلے، سیاحوں کے لیے موسمِ سرما کا بڑا تہوار

شہزاد نوید
سوات: سوات کے سیاحتی علاقے کالام اور مٹلتان میں ایزرو لاگون ریزارٹ کے زیر اہتمام اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ سیاحت کے تعاون سے پانچ روزہ سنو فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

فیسٹیول کے دوران سیاح اور شرکاء سنو ہائیکنگ، رسہ کشی، آئس اسکیٹنگ، سنو کبڈی اور سنو مین بنانے جیسے دلچسپ مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے۔

افتتاحی روز ایزور نیسٹ اوشو اور ایزرو لاگون فلوٹس کے درمیان سنو کبڈی کا سنسنی خیز مقابلہ بھی ہوا، جس میں ایزور نیسٹ اوشو کی ٹیم نے آخری پوائنٹ پر فتح حاصل کی۔

اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان سعید الرحمان نے کہا کہ ایسے ایونٹس سردیوں کے موسم میں سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت: سی ٹی ڈی اور لکی پولیس کی کامیاب کارروائی، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ ونٹر ٹورازم کے فروغ کے لیے اس نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، جس سے نہ صرف مقامی معیشت کو فائدہ پہنچتا ہے بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی بھی بڑھتی ہے۔

Scroll to Top