شانگلہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 6 بچے زخمی

شانگلہ کے تحصیل پورن کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

گزشتہ روز پورن کے علاقے چیلا گرام میں ایک مدرسے کے بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 7 بچے شدید زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر کو چہرے پر زخم آئے۔

زخمی بچوں اور دیگر متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لایا گیا جہاں انہیں اے آر وی انجکشن لگائے گئے جبکہ ایمیونوگلوبین ویکسین کے لیے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپورئی منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر نظیف اللہ نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا گیا ہے لیکن ابھی تک کسی قسم کا عملی اقدام نہیں ہوا۔

ٹی ایم اے پورن نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ محکمہ لائیو سٹاک کا ہے اور وہ کتو کو ویکسین لگائے گا تاہم تاحال کسی کارروائی کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کو خطرہ، پشاور میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

ذرائع کے مطابق گزشتہ مہینے پورن میں 342 افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹا جبکہ صرف گزشتہ دو دن میں 20 سے زائد افراد زخمی ہو کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آئے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

Scroll to Top