چارسدہ :سینئر پولیس آفیسرکی گاڑی کو حادثہ

 چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجےمیں سینئرپولیس آفیسر اور تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی نے ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی اور توازن کھو دیا۔

حادثے میں ایس پی عالم زیب خان معمولی زخمی ہوئے جبکہ ان کے ساتھ موجود 3 پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : میٹرک آرٹس میں پاس کرنے والے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انھیں ڈسچارج کیا گیا ہے۔

ہسپتال کے حکام کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

Scroll to Top