مہمند: تحصیل پنڈیالی میں موٹر سائیکل حادثہ، تین نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی

شاکر اللہ 

ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ترغاخے سپین جماعت کے قریب موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوان حادثے کا شکار ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے قائم انتظار گاہ سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں تین نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : چارسدہ :سینئر پولیس آفیسرکی گاڑی کو حادثہ

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو پشاور جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں غلنئی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں عارف ولد محمد زمین، حسنین ولد میر زادہ اور وصال ولد نوشاد شامل ہیںجبکہ زخمی نوجوان کی شناخت اکرام ولد زربادشاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق تحصیل پنڈیالی سے بتایا جاتا ہے۔

Scroll to Top