سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 25 دسمبر 2025 کو کی گئی۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی ممکنہ سہولت کار یا دیگر دہشت گرد عناصر کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہےتاکہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔

Scroll to Top