شہری خبردار: ایم-1 ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند، بڑی وجہ سامنے آ گئی

پشاور: پشاور اور لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ ایم-1 موٹر وے پر ٹول پلازہ پشاور سے رشکئی تک جبکہ ایم-11 موٹر وے پر ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔

سید عمران احمد نے عوام کو خبردار کیا کہ دھند کے خاتمے تک یہ بندش برقرار رہے گی اور شہری محفوظ سفر کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی کہ فی الحال پشاور یا صوابی جانے والے افراد غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اگر راستہ اختیار کرنا لازمی ہو تو گاڑی کم رفتار سے چلائیں، ہیڈلائٹس آن رکھیں اور ہائی بیم کا استعمال محدود کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سوال کرنے پر صحافی پر تشدد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گارڈز نے انہیں زخمی کر دیا

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنا ضروری ہے تاکہ اچانک بریکنگ کے نتیجے میں حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید برآں موٹر وے پولیس نے ہدایت کی کہ موبائل فون یا دیگر ذرائع کے ذریعے روڈ کی صورتحال سے اپڈیٹ رہیں اور پولیس کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ محفوظ سفر ممکن ہو سکے۔

Scroll to Top