کاشف الدین سید
پشاور۔ خیبر پختونخوا کے انرجی ڈیپارٹمنٹ کے منی مائیکرو پاور پلانٹ پراجیکٹس میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق منی مائیکرو پاور پلانٹ پراجیکٹس کے منصوبوں میں پانچ سو کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں اور بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں۔
پختون ڈیجیٹل کو دستیاب رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان منصوبوں سے 29 میگا واٹ بجلی پیدا کی جانی تھی تاہم مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کے باعث یہ منصوبے اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی کو کرپشن کے الزامات پر شوکاز نوٹس جاری
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 323 ایسے منصوبے ہیں جن میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ ان منصوبوں کےلئے جن جگہوں ( سائٹس) اور ڈیزائن کا انتخاب کیا گیا وہ غلط تھے جس کے باعث 26 منصوبے گر کر ملبے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ جبکہ سات منصوبے ایسے ہیں جن کا وجود بھی باقی نہیں رہا ہے۔