سابق ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی کو کرپشن کے الزامات پر شوکاز نوٹس جاری

Pakistan SCO Summit 2026

سلمان یوسفزئی

خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ صحت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی  اظہار وجہ کو نوٹس ( شوکاز نوٹس) جاری کردیا ہے۔

مذکورہ شوکاز نوٹس میں انہیں جبری ریٹائرمنٹ کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران ڈاکٹر شوکت علی پر کرپشن، نااہلی اور بدانتظامی کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں جس کے بعد انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں انہیں اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کی صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز شامل، مردان میں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

محکمہ صحت کے مطابق اگر ڈاکٹر شوکت علی کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

حکومتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈی جی ہیلتھ کو الزامات کی وضاحت کے لیے کمیٹی میں صفائی کا موقع دیا گیا تھا تاہم ان پر عائد الزامات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی زیر غور ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر شوکت علی گریڈ 20 کے افسر ہیں اور دوبارہ تعیناتی کے منتظر ہیں۔ تاہم موجودہ انکوائری اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر ان کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top