سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ممتاز ماہرِ معیشت ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین عمل میں لائی جائے گی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کی مالیاتی تاریخ میں ایک نمایاں نام تھیں۔ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر تھیں اور 2006 سے 2009 تک اس منصب پر فائز رہیں۔
ان کے دورِ قیادت میں مالیاتی نظم و ضبط کے فروغ، بینکاری اصلاحات، افراطِ زر پر قابو پانے اور مالیاتی نظام کے استحکام کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے گئے جنہیں پالیسی حلقوں میں سراہا جاتا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے علاوہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔





