پشاور۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، خیبر پختونخوا کا یوٹرن، اسٹڈی ٹورز اور پکنک پر پابندی کا فیصلہ ایک ہی روز بعد واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، خیبر پختونخوا کی جانب سے سکولوں میں تعلیمی اور تفریحی دوروں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی کے فیصلے پر تنقید کے بعد آج محکمہ تعلیم نے دوسرا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لے لیا۔
نئے اعلامیے کے مطابق طلباء کو سٹڈی ٹورز اور پکنک کی اجازت ہوگی۔ تنقید کے بعد محکمہ تعلیم کے اس اچانک فیصلے کو عوام کی جانب سے یوٹرن قرار دیا جا رہا ہے۔