پی آئی اے کی پرواز میں میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی

قومی ایئر لائنز کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا۔

یہ واقعہ جدہ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر پر پیش آیا جہاں خواتین فضائی میزبانوں میں تلخ کلامی اور بعد ازاں ہاتھا پائی ہوئی۔

قومی ایئرلائن کے ایک افسر نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا اور صورتحال کو قابو میں کیا۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں دونوں خواتین فضائی میزبانوں کے جھگڑے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے اس واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا نام بدلے گا یا وہی پرانا رہے گا؟ اہم فیصلہ سامنے آ گیا

انتظامیہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top