گلوکار علی ظفر کا نیا البم سوشل میڈیا پر چھا گیا، کتنے ویوز ملے؟

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کا نیا میوزک البم ’’روشنی‘‘ ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا۔

گلو کار علی ظفر کا نیا گانا سوشل میڈیا، یوٹیوب سمیت مختلف سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر زبردست پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

البم کا پہلا ویڈیو سنگل ’’رکسانا‘‘ ریلیز کے فوری بعد نمبر ون پر ٹرینڈ کرنے لگا اور محض چند دنوں میں ہی لاکھوں ویوز عبور کر کے شائقینِ موسیقی کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

دل موہ لینے والی دھن، سادہ مگر پُراثر ویژولز اور علی ظفر کا منفرد انداز گانے کو ہر عمر کے ناظرین میں مقبول بنا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر یہ گانا ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

’’روشنی‘‘ بارہ گانوں پر مشتمل ایک مکمل البم ہے جس میں محبت، رومان، خود احتسابی اور انسانی جذبات کی مختلف کیفیتوں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

البم میں جدید پاپ میوزک اور سادہ مگر دل کو چھو لینے والی دھنوں کا حسین امتزاج سننے والوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ کینیڈا اور دیگر ممالک میں بھی البم کو موسیقی کے شائقین اور ناقدین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے،  ناقدین کے مطابق ’’روشنی‘‘ علی ظفر کے فنی سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے جو پاکستانی موسیقی کو عالمی معیار کے مزید قریب لے جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے پاکستان مخالف متنازع فلم کا پول کھول دیا

یہ البم تمام بڑے ڈیجیٹل سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے جبکہ ’’رکسانا‘‘ کا آفیشل میوزک ویڈیو یوٹیوب پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

Scroll to Top