شاہد خٹک نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

شاہد خٹک کو لاہور کینٹ میں داخلے کی اجازت کیوں نہ ملی ؟ تحریک انصاف کا ایک اور جھوٹا بیانیہ بے نقاب

رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کی جانب سے لاہور کینٹ میں داخلے سے متعلق دعوے کی سچائی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ شاہد خٹک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لاہور میں سکیورٹی اہلکار انہیں آگے جانے نہیں دے رہے اور یہ ایریا غیر معمولی سکیورٹی کی زد میں ہے، جبکہ ان کا مقصد حسان نیازی کے گھر اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کرنا تھا۔

شاہد خٹک نے دعویٰ کیا کہ یہ واحد ایریا ہے جہاں انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور ان کے مطابق یہ اقدام حکومت کی طرف سے سیاسی دباؤ کا حصہ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ کون سا علاقہ ہے جس میں رکن قومی اسمبلی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

تاہم، موجودہ ویڈیو شواہد اور مقامی ذرائع کے مطابق شاہد خٹک کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی پولیس اہلکار یا سکیورٹی فورس نے انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی، اور علاقے میں کسی قسم کی پابندی نافذ نہیں تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خٹک کے دعوے من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں، اور یہ بیانیہ سیاسی فائدے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہ وہی شاہد خٹک ہیں، جن کی تقریباً پندرہ دن قبل ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، مگر آج وہ صحی کارکنوں کے قافلے میں مکمل طور پر شامل ہیں

تحریک انصاف کے اس دعوے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی بعض اوقات میڈیا اور عوام کے سامنے جھوٹے بیانیے کو بڑھاوا دے کر سیاسی نقطہ نظر پیش کرتی ہے، جبکہ حقیقت میں حالات بالکل مختلف ہوتے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ شاہد خٹک کے اس دعوے سے تحریک انصاف کی credibility متاثر ہو سکتی ہے، اور عوامی سطح پر پارٹی کے خلاف سوالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

Scroll to Top