اڈیالہ جیل میں عمران خان اور میری چکی کے درمیان صرف ایک دیوار کا فاصلہ تھا،انجینئر محمد علی مرزا کا انکشاف

مذہبی سکالر اور تجزیہ کار انجینئر محمد علی مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ان کی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی چکیوں میں صرف ایک دیوار کا فاصلہ تھا۔

صحافی ارشاد بھٹی کے ساتھ اپنے حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انجینئر مرزا نے بتایا کہ وہ اڈیالہ جیل کے اُس حصے میں تھے جہاں ان سمیت تین افراد کے لیے تین چکیاں تھیں۔

ان کے فاصلے کی دیوار کے دوسری طرف عمران خان کو رکھا گیا تھا، جن کے پاس چھ چکیاں اور مشقتی بھی موجود تھے۔

انجینئر مرزا کے مطابق کبھی کبھار انہیں عمران خان کی آواز سنائی دے جاتی تھی، ان کی بات چیت زیادہ تر کرکٹ کے حوالے سے ہوتی تھی اور سیاست پر گفتگو نہیں ہوتی تھی، جیل میں انہیں ٹی وی اور دو اخبار بھی میسر تھے۔

محمد علی مرزا نے مزید کہا کہ عمران خان کو کچا گوشت دیا جاتا تھا جسے ان کا مشقتی پکاتا تھا اور دیسی گھی کے تڑکوں کی خوشبو بھی آتی تھی، عمران خان دو بار کھانا کھاتے تھے، صبح نو بجے ناشتہ اور شام تین بجے کھانا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور نواز شریف ایک جیسے ہیں ،بارہ سو سال بھی حکومت کر لیں، پشتونوں کی قسمت نہیں بدلے گی، ایمل ولی خان

انجینئر مرزا نے انکشاف کیا کہ 4 نومبر کے بعد انہوں نے عمران خان کی آواز نہیں سنی، عملے کے ذریعے تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ انہیں دھوپ کی وجہ سے دوسری طرف شفٹ کر دیا گیا تھا۔

Scroll to Top