ویب ڈیسک: ضلع تورغر کے علاقے چیر میں ایک پولیس گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
حادثے کے وقت گاڑی ہیڈکوارٹر جدباء سے چیر کی جانب روانہ ہو رہی تھی۔ زخمی افراد کو فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بٹگرام، محمد ایاز، ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکار بھی موقع پر موجود رہے۔ ڈی پی او بٹگرام نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی بروقت دستیابی اور زخمی اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی موثر طبی امداد کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے دو الگ الگ واقعات، ایک شہید، ایک زخمی
شدید زخمی افراد کو مزید علاج کے لیے ایبٹ آباد کمپلکیس ریفر کر دیا گیا ہے۔