پاک بھارت ٹاکرا، گورنر سندھ کا پاکستان کے جیتنے پر ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

پاک بھارت ٹاکرا، گورنر سندھ کا پاکستان کے جیتنے پر ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج ہونیوالے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی فتح کی صورت میں قومی ٹیم کو بطور انعام ایک کروڑ کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں گورنر سندھ نےکہا کہ لندن میں ہوں لیکن دل اور دماغ دبئی میں ہونے والے پاک بھارٹ ٹاکرے پر لگا ہوا ہے۔

گورنر کامران ٹیسوری نے پاکستان کے جیتنے پر ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں ، امید ہے ٹیم اچھا کھیلے گی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کرکٹ کے میدان میں بھارت کو پچھاڑا ہے ، اب بھی پچھاڑیں گے ، قوم کی دعائيں ٹیم اور رضوان کے ساتھ ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top