پاک بھارت ٹاکرا،بابر 23 رنز پر آؤٹ جبکہ امام الحق بھی رن آئوٹ ہوگئے

پاک بھارت ٹاکرا،بابر 23 رنز پر آؤٹ جبکہ امام الحق بھی رن آئوٹ ہوگئے

چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی نے پہلا اوور کرایا۔تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کے بعد امام الحق بھی رن آئوٹ ہوگئے

پاکستانی اوپنرز نے ذمے داری اور محتاط طریقے سے اننگ کا آغاز کیا اور 6 اوورز میں ٹیم کا اسکور 26 رنز تک پہنچا دیا ہے۔

اس سے قبل دبئی میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فخر زمان کی جگہ امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں، آئی سی سی ٹورنامنٹ کا ہر میچ اہم ہوتا ہے، پِچ آج سلو ہوسکتی ہے، شام میں اوس پڑنے کا امکان کم ہے۔

بعدازاں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے، پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، آج کی پِچ بھی پچھلے میچ ہی جیسی ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ ہمارے پاس تجربہ کار بیٹرز موجود ہیں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، آج کے میچ میں تمام کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا ضروری ہے۔

Scroll to Top