صوبائی حکومت نے مالی نظام کو شفاف بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خیبر پختونخوا میں تمام غیر استعمال شدہ دستی اسٹامپ پیپرز پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرل اور ضلعی اکاؤنٹس افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں صوبے بھر میں اب صرف ای اسٹامپ کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دستی اسٹامپ پیپرز کی فروخت فوری طور پر بند کی جائے۔
ای اسٹامپ سسٹم 2022 سے کامیابی سے جاری ہے اور اب اس اقدام کے ذریعے مالی لیکیج کو روکنے میں مزید مدد ملے گی
ڈائریکٹر ٹریژریز و اکاؤنٹس کو بھی دستی اسٹامپ پیپر سے متعلق پابندی کے نفاذ کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے دستی اسٹامپ پیپرز پر پابندی لگا کر ای اسٹامپنگ نافذ کر دی
صوبائی حکومت کا یہ فیصلہ مالی شفافیت بڑھانے اور صوبے کے ریونیو کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔





