سونے کی قیمت میں حیریت انگیز کمی ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں حیریت انگیز کمی ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں ایک روزہ تیزی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے فی تولہ پر آ گیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 30 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی 106 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 756 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 332 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ کمی سامنے آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید رد و بدل کا امکان موجود ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ کمی کے بعد زیورات خریدنے والوں کے لیے یہ ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے، تاہم مارکیٹ پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top