وزیراعلی سہیل آفریدی کا دورہ ،سندھ حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعلی سہیل آفریدی کا دورہ ،سندھ حکومت کا بڑا اعلان

 وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نےکہا ہے کہ ہم سہیل آفریدی کو کراچی آنے پر پروٹوکول دیں گے۔

 ذوالفقار علی شاہ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اجرک پہنائیں گے اور گلے بھی لگائیں گے۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ سندھ حکومت کے ایم سی کے تعاون سے ہیریٹیج اسٹریٹ منصوبے پر کام کر رہی ہے، جو ایک فوڈ اسٹریٹ کے طور پر عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں نئی موٹر ویز ، وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس اہم فیصلے

ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ تاریخی عمارتوں کی دیکھ بھال کے دوران ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ کے عملے کے لوگ بھی شامل رہتے ہیں اور انہوں نے کے ایم سی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بلڈر تاریخی عمارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو اسے فوری روکا جائے گا، تاہم کئی عمارتیں ایسی بھی ہیں جو تاریخی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

Scroll to Top