چارسدہ میں شادی کے گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

چارسدہ کے علاقے شبقدر خیرآباد میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ماں اور اس کی تین معصوم بیٹیاں بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مردان، شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، دلہا کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

اس سے قبل مردان اور نوشہرہ میں بھی شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

Scroll to Top