سوات خوازہ خیلہ میں ٹریفک وارڈن پر تشدد، ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج

شہزاد نوید

سوات: سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ بازار میں ٹریفک اہلکار عزت علی اور تحریکِ انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 4 علی شاہ خان ایڈووکیٹ کے درمیان تنازع کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعہ گاڑی نہ ہٹانے کے معاملے پر پیش آیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے، ٹریفک اہلکار عزت علی کا الزام ہے کہ ایم پی اے علی شاہ خان نے انہیں پہلے تھپڑ مارے اور بعد ازاں سرِعام دھکے دیے، واقعے کے دوران بازار میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی۔

تھانہ خوازہ خیلہ میں ٹریفک اہلکار عزت علی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دفعات 500، 506، 353 اور 186 شامل کی گئی ہیں، جن میں دھمکی، گالی گلوچ اور سرکاری کام میں مداخلت کے الزامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کل رات لبرٹی چوک بلاک، ریاست مخالف نعرے اور پولیس اہلکاروں کے کام میں رکاوٹ پر پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

واقعے پر ایم پی اے علی شاہ خان کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ مؤقف سامنے نہیں آیا جبکہ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

Scroll to Top