نائب امریکی صدرجے ڈی وینس کے گھرپر نامعلوم شخص کی توڑ پھوڑ،ملزم گرفتار

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اوہائیو میں واقع گھر پر ایک نامعلوم شخص نے توڑ پھوڑ کی جنھیں گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکی سیکریٹ سروس کے مطابق واقعے میں جے ڈی وینس کے سن سینٹی میں گھر کی چند کھڑکیاں توڑ دی گئیں۔

سیکریٹ سروس نے بتایا کہ واقعے کے وقت مشتبہ شخص کو فرار ہوتے دیکھا گیا اور فوری طور پر سن سینٹی پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ملزم کو پراپرٹی ڈیمیج (ملکیت کو نقصان پہنچانے) کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔

نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کا خاندان واقعے کے وقت شہر سے باہر تھے اور کسی کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔

مقامی حکام اور امریکی اٹارنی آفس ممکنہ الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top