274طالبان رجیم کے اہلکار جہنم واصل کئے گئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر آج 2بجے پریس کانفرنس کرینگے

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج اہم پریس کانفرنس، ملکی و علاقائی سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال متوقع

ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے، جو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں ملکی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ قومی سلامتی سے متعلق دیگر اہم امور پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ پریس کانفرنس حالیہ سکیورٹی پیش رفت کے تناظر میں غیرمعمولی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نیوز کانفرنس کے دوران میڈیا کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے، جبکہ خطے میں درپیش سکیورٹی چیلنجز اور پاک فوج کے مؤقف سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

سیاسی و سکیورٹی مبصرین کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی یہ پریس کانفرنس نہایت اہم ہے، جس میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی معاملات پر واضح مؤقف سامنے آنے کا امکان ہے۔ عوام اور میڈیا کی جانب سے اس پریس کانفرنس پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top