پشاور: خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد دھند میں کم حدِ نگاہ کے باعث ممکنہ حادثات سے بچاؤ ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صرف دن کے روشن اوقات میں سفر کریں، صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کو محفوظ سمجھا جائے گا۔
موٹرویز کی صورتحال:
ایم-1: برہان تا پشاور تک بند
ایم-2: ٹھوکر نیاز بیگ تا چکری انٹرچینج تک بند
ایم-3: فیض پور تا درخانہ تک بند
ایم-4: پنڈی بھٹیاں تا شیرشاہ تک بند
ایم-5: روہڑی تا ملتان تک بند
ایم-14: تراپ سے عیسیٰ خیل تک بند
سوات ایکسپریس وے: کرنل شیر خان انٹرچینج سے کاٹلنگ تک بند
دُھند کے باعث (موجودہ صورتحال):
ایم-1: برہان تا پشاور تک بند ہے۔
ایم-2: ٹھوکر نیاز بیگ تا چکری انٹرچینج تک بند ہے۔
ایم-3: فیض پور تا درخانہ تک بند ہے۔
ایم-4: پنڈی بھٹیاں تا شیرشاہ تک بند ہے۔
ایم-5: روہڑی تا ملتان تک بند ہے۔
ایم-14: تراپ سے عیسٰی خیل تک بند ہے-
سوات ایکسپریس وے:…— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 6, 2026
ترجمان نے ڈرائیور حضرات سے کہا کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہنمائی یا مدد کے لیے شہری نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت میں شامل کچھ لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں، خواجہ آصف
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے، جس سے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان کے میدانی علاقوں میں حدِ نگاہ بہت کم ہو گئی ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سفر میں احتیاط کریں اور صرف ضروری حالات میں ہی سڑکوں پر نکلیں۔





