ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ میں 25 سالہ کیچ ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا 25 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

اتوار کو دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے خلاف میچ میں کوہلی نے 47 ویں اوور میں کلدیپ یادیو کی گیند پر نسیم شاہ کا شاندار کیچ پکڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

یہ کوہلی کا ون ڈے کرکٹ میں 157 واں کیچ تھا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق کپتان محمد اظہرالدین کا 25 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد اظہرالدین نے 2000 میں ریٹائرمنٹ تک 334 میچز میں 156 کیچز کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں روہت شرما کا بڑا کارنامہ: سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

پاکستان کے خلاف اس میچ میں کوہلی نے آخری اوور میں خوشدل شاہ کا بھی ایک اور کیچ لیا۔ اس کے بعد کوہلی نے 299 میچز میں 158 کیچز کر کے بھارت کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس فہرست میں عالمی سطح پر سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ سب سے بلند ہے، جنہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز کیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر رکی پونٹنگ ہیں، جنہوں نے 375 میچز میں 160 کیچز کیے۔ ویرات کوہلی اب اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ویرات کوہلی کا یہ ریکارڈ بھارتی کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، جو ان کی فیلڈنگ اور تکنیکی مہارت کا عکاس ہے۔

Scroll to Top