نادرا کی شہریوں کیلئےبڑی سہولت ،گھر بیٹھے اپنا ریکارڈ تبدیل کروائیں

نادرا پاکستانی شہریوں کے لیے جدید سہولتیں متعارف کروا رہا ہے جن کے تحت اب لوگ گھر بیٹھے اپنے کوائف میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا نے مختلف ڈیجیٹل سروسز متعارف کرائی ہیں۔

ان سہولتوں میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی شامل ہے، جس کے ذریعے صارفین بغیر نادرا دفتر گئے اپنی متعدد درخواستیں آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

اگر کسی شہری کو اپنے نادرا ریکارڈ میں کسی قسم کی تبدیلی درکار ہو تو وہ اب یہ کام بھی گھر بیٹھے انجام دے سکتا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نان پرنٹ ایبل معلومات میں ترمیم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

قومی شناختی کارڈ یا نائیکوپ میں درج کوائف کی درستگی کے خواہشمند افراد ویڈیو میں بتائے گئے طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے کم فیس میں اپنی درخواست مکمل کر سکتے ہیں اور ریکارڈ میں بروقت تبدیلی کروا سکتے ہیں۔

Scroll to Top