الف خان شیرپاؤ
چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو دوست جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کر دی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت احمد ولد عالمزیب اور حسنین ولد طارق کے نام سے ہوئی ہے جو بھوسہ خیل کے رہائشی تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں میں رکشہ پر فائرنگ، بیٹی جاں بحق، والد شدید زخمی
فائرنگ کے دوران ایک راہگیر سجاد ولد نوشیروان بھی شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔





