سہیل آفریدی کی آمد پر شہریوں کی قیمتی اشیا جیب کتروں کے ہاتھ لگ گئیں

کراچی: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی کراچی آمد کے موقع پر ہونے والی ریلی میں جیب کتروں نے شہریوں کو شدید نقصان پہنچایا، جہاں درجنوں افراد موبائل فون، پرس اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔

ایئر پورٹ تھانے کے مطابق متاثرین اپنی شکایات درج کرانے کے لیے پہنچے، جن میں سے ایک جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر 4 موبائل فون برآمد کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

شہریوں نے بتایا کہ جیب کتروں نے ایئر پورٹ کے علاوہ شارع فیصل پر بھی رش کے دوران اپنا کام جاری رکھا۔

متاثرین نے بتایا کہ دو درجن سے زائد افراد جیب کتروں کے ہاتھوں موبائل فون، پرس اور اہم دستاویزات سے محروم ہو گئے ہیں، جبکہ 7 افراد نے شکایت درج کرائی۔

یہ بھی پڑھیں : گرین لینڈ کے مالی فیصلے ابھی زیر غور، ٹرمپ نے چین و روس کو خبردار کر دیا

متاثرین کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ گئی ہیں، جس میں جیب کتروں کی حرکتیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قیمتی سامان کی حفاظت کریں اور کسی مشتبہ شخص کو دیکھتے ہی فوری طور پر 15 یا نزدیکی تھانے سے رابطہ کریں۔

Scroll to Top