پشاور، دو فلائنگ کوچز میں خوفناک تصادم، ایک جاں بحق، 15 زخمی

پشاور کے علاقے بڈھ بیر غز چوک کے مقام پر دو فلائنگ کوچز آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں 6 ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت اور منظم انداز میں ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز عمران یوسفزئی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر افتخار خان نے خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

ریسکیو آپریشن میں 45 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا اور آپریشن مکمل ہونے کے بعد جائے حادثہ کو کلیئر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں دردناک حادثہ، جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top