دمبولا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔ پاکستان نے 161 رنز کے تعاقب میں 146 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے، محمد نواز نے 28 اور خواجہ نافع نے 26 رنز بنائے، جبکہ صاحبزادہ فرحان 9 اور صائم ایوب 6 رنز بنا سکے۔ شاداب خان نے 6 اور عثمان خان نے ایک رن بنایا۔
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 4 اور پتھرانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا نے 12 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے۔
سری لنکا کی ٹیم میں داسن شاناکا 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، کوشال مینڈس نے 30 اور دھننجایا ڈی سلوا نے 22 رنز بنائے، چارتھ اسالنکا نے 21 اور کامل مشار نے 20 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے محمد وسیم جونیئر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی20، پاکستان نے سری لنکا کوشکست دے دی
واضح رہے کہ دوسرا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا جبکہ پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔





