بنگلادیش کے سخت مؤقف نے آئی سی سی کو مذاکرات پر مجبور کردیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سخت مؤقف کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارت میں سکیورٹی خدشات کے حوالے سے مذاکرات پر مجبور ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ بی سی بی کے صدر امین الاسلام سے ملاقات کریں گے اور بھارتی عہدے داروں کو بنگلا دیش کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

بی سی بی کے سربراہ امین الاسلام کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی کی طرف سے جواب کے منتظر ہیں اور اس کے بعد ہی ٹیم کے اگلے لائحہ عمل پر فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بھارت میں سکیورٹی خدشات کے ٹھوس شواہد پیش کیے ہیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کی قانونی مشیر نے تقریباً سولنکس کی تفصیل کے ساتھ ای میل میں ٹی وی رپورٹس، یوٹیوب ویڈیوز اور اخبارات کے تراشے شامل کیے بغیر آئی سی سی کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔

قانونی مشیر کے مطابق شواہد اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ بھارتی سرزمین پر بنگلا دیشی کرکٹرز کی جان کو خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرا دیا، تین ٹی20 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر

مشیر نے کہا ایک کھلاڑی محفوظ نہیں، پورے اسکواڈ کی حفاظت کا دعویٰ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ آئی سی سی نے بی سی بی سے سکیورٹی خدشات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

بی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بنگلا دیشی ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔

بورڈ کے مطابق یہ اقدام کھلاڑیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اور کھیل کے شفاف ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

Scroll to Top