پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس طلب، ایجنڈا جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں لیگ کی تمام 8 فرنچائز شرکت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس 15 جنوری کو ورچوئل طور پر ہوگا۔

اجلاس میں پی ایس ایل کی توسیع سے متعلق تمام معاملات زیر بحث آئیں گے، جس میں آئندہ سیزنز میں نئی ٹیموں کی شمولیت پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سیزن 11 میں فرنچائزز کو کھلاڑی ڈائریکٹ سائن کرنے کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ایس ایل کی ریٹنشن پالیسی میں ممکنہ تبدیلیاں، نئی ٹیموں کو ابتدائی سیزن میں خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کی تجاویز، اور پلیئر ڈرافٹ و آکشن ماڈل پر بھی مشاورت ہوگی تاکہ لیگ کے مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔

مزید برآں ملتان سلطانز کی نیلامی کے معاملے کو بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، جس پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلادیش کے سخت مؤقف نے آئی سی سی کو مذاکرات پر مجبور کردیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سخت مؤقف کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارت میں سکیورٹی خدشات کے حوالے سے مذاکرات پر مجبور ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ بی سی بی کے صدر امین الاسلام سے ملاقات کریں گے اور بھارتی عہدے داروں کو بنگلا دیش کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

بی سی بی کے سربراہ امین الاسلام کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی کی طرف سے جواب کے منتظر ہیں اور اس کے بعد ہی ٹیم کے اگلے لائحہ عمل پر فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بھارت میں سکیورٹی خدشات کے ٹھوس شواہد پیش کیے ہیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کی قانونی مشیر نے تقریباً سولنکس کی تفصیل کے ساتھ ای میل میں ٹی وی رپورٹس، یوٹیوب ویڈیوز اور اخبارات کے تراشے شامل کیے بغیر آئی سی سی کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔

قانونی مشیر کے مطابق شواہد اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ بھارتی سرزمین پر بنگلا دیشی کرکٹرز کی جان کو خطرہ ہے۔

Scroll to Top