صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 12 جنوری کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس میں مختلف اہم قومی و پارلیمانی امور پر غور کیا جائے گا۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے یہ اجلاس آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

اجلاس کے دوران قانون سازی سمیت دیگر اہم معاملات زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں آج جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے تین اہم اجلاس منعقد ہوں گے، جن کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔

پہلے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا، جن میں جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی کا کراچی میں شاندار استقبال پی ٹی آئی کی سندھ میں مقبولیت کا ثبوت ہے، شفیع جان

جوڈیشل کمیشن کے دوسرے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور ہوگا، جن میں جسٹس ایوب خان اور جسٹس نجم الدین مینگل کے نام شامل ہیں۔

علاوہ ازیں تیسرے اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت میں ججز کی تعیناتی کے لیے قواعد و ضوابط (رولز) بنانے کے معاملے پر غور کیا جائے گا، جو عدالتی نظام کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top