ڈیرہ اسماعیل خان: پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے صدر قیضار خان میانخیل کو درابن روڈ سگو پل کے قریب سے اغواء کر لیا گیا۔
ممبر صوبائی اسمبلی احسان اللہ میانخیل نے پولیس کو بتایا کہ قیضار خان سفید گاڑی میں سرکاری گن مین اور پرائیویٹ ملازم کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد ان کا موبائل فون بند جا رہا ہے، جس کے باعث ان سے کوئی رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔
قیضار خان اپنے بھتیجے کے جنازے میں شرکت کے لیے گرہ عیسیٰ خان گئے ہوئے تھے اور واپسی پر لاپتہ ہوگئے۔ ان کے اغواء کی خبر نے پارٹی کارکنوں اور اہلِ خانہ میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
مزید برآں، قیضار خان ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان کے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں صدارت کے امیدوار بھی ہیں۔ ان کے اغواء کی تحقیقات کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔
